رسائی کے لنکس

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار


سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی بلند ترین سطح پر برقرار ہے جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خرید میں اضافہ بتائی جا رہی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران مختلف ملکوں میں رونما ہونے والے غیر معمولی واقعات، مثلاً مشرق وسطیٰ میں سیاسی بے چینی اور جاپان میں زلزلے اور سونامی ، کے بعد سرمایہ کار منافع حاصل کرنے کے لیے محفوظ ترین انداز میں اپنا سرمایا لگانا چاہتے ہیں اور سونے کی خرید میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

منگل کو سونے کی قیمت پہلی مرتبہ ڈیڑھ ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس سے قبل مالیاتی ادارے ”سٹینڈرڈ اینڈ پُور“ نے درجہ بندی کے لحاظ سے امریکی معیشت کا مستقبل ”مستحکم“ سے کم کرکے ”منفی“ قرار دیا تھا۔ ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قرضے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ملک کے رہنما ؤں کے درمیان اتفاق رائے ہونا مشکل نظر آرہاہے۔

بعض مبصرین سونے کی قیمت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں نے سونے کے علاوہ چاندی کی خرید بھی تیز کر دی ہے اور اس کی قیمت 44 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو گذشتہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG