رسائی کے لنکس

امریکی ریاستوں میں160 نئے اقدامات پر ووٹنگ


امریکی ریاستوں میں160 نئے اقدامات پر ووٹنگ
امریکی ریاستوں میں160 نئے اقدامات پر ووٹنگ

امریکی عوام منگل کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے درجنوں نئے اقدامات پر فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ امریکہ کی 37 ریاستوں میں ووٹر جن 160 اقدامات پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے ان میں میروآنہ کے استعمال سے لے کر اسقاط حمل کو قانونی حیثیت دینا شامل ہیں۔

بیالیس اقدامات یا تو نئے مجوزہ قوانین ہیں یا عوامی سطح پر تجویز کردہ اقدام یاپھر موجودہ قوانین میں نظرثانی کی درخواستیں ہیں۔ اہم اقدامات میں اسے ایک ریاست کیلی فورنیا میں تفریحی مقاصد کے لیے میروآنہ کا استعمال ہے۔

اگر اس اقدام کو قانونی حیثیت مل جاتی ہے تو 21 برس سے زائد عمر کا کوئی بھی شخص 28گرام تک میروآنہ کی کاشت اور اس نشہ آور مواد کی اپنے پاس رکھنے کے علاوہ اس کی ترسیل بھی کرسکے گا۔ جائزہ رپورٹوں کے مطابق اس اقدام کے حق یا مخالفت میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی تعداد میں بہت کم فرق متوقع ہے۔

ریاست ایریزونا اور جنوبی ڈکوٹامیں ووٹر میروآنہ کے قانونی طور طب کے شعبے میں استعمال پر فیصلہ کریں گے ۔ ووٹر جو بھی فیصلہ کریں وفاقی قانون کے تحت اس نشہ آور مواد پر پابندی ہے۔

ریاست ایریزونا، کولراڈواور اوکلاہومانے صحت عامہ کے نئے وفاقی قانون میں ترامیم تجویز کی ہیں جن کے تحت لو گ پر لازم ہوگا کہ وہ بیمہ صحت کرائیں۔

XS
SM
MD
LG