رسائی کے لنکس

ٹیلی فون ڈیٹا اکٹھا کرنے کا پروگرام نصف شب بند ہوجائے گا


امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) ٹیلی فون میٹاڈیٹا پروگرام پر نظر رکھا کرتی تھی۔ جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ادارے نے بتایا ہے کہ، اِس پروگرام کی جگہ اب نگرانی کے ایک کھلے طریقہٴکار پر عمل در آمد ہوگ

امریکہ کی وفاقی حکومت ہفتے کی نصف شب لاکھوں امریکیوں کے ٹیلی فون کالز کا وسیع ڈیٹا اکٹھا کرنا بند کر دے گی۔

یہ اقدام اس تنازعے کا نتیجہ ہے جس کا آغاز صیغہٴ راز کے اِس پروگرام کے سابق سرکاری کانٹریکٹر، ایڈورڈ سنوڈن کے انکشاف سے شروع ہوا۔

امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) ٹیلی فون میٹاڈیٹا پروگرام پر نظر رکھا کرتی تھی۔ جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں ادارے نے بتایا ہے کہ، اِس پروگرام کی جگہ اب نگرانی کے ایک کھلے طریقہٴکار پر عمل در آمد ہوگا۔

این ایس اے یہ پروگرام ہفتے کی شب 11 بج کر 59 منٹ پر بند کردے گا، جو ’گرین وچ مین ٹائم‘ کے مطابق، چار بج کر 59 منٹ صبح کا وقت ہوگا؛ اور ادارے کو توقع ہے کہ تب تک ایک نیا کم درجے کا نظام اس کی جگہ لے لے گا۔

اُس کے بعد، ’یو ایس اے فریڈم ایکٹ‘ کے تحت، اگر حکومت کو ٹیلی فون میٹا ڈیٹا ریکارڈ درکار ہوگا تو اُسے متعلقہ ٹیلی فون ادارے سے رابطہ کرکے اپنے ڈیٹا کی خود ہی چھان بین کرنے کی درخواست دی جائے گی۔

حکومتِ امریکہ کو ایسی درخواست میں مخصوص شخص، اکاؤنٹ، پتے یا آلے سے متعلق واضح التجا کرنی ہوگی، جس کے تحت ایسی اطلاع کا دائرہ محدود ہوگا، جو عملی طور پر ضروری سمجھا جائے۔

ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر کا کہنا ہے کہ اِس نئے طریقہ کار سے حکومتِ امریکہ کو اجازت ہوگی کہ بیرون ملک دہشت گردوں اور امریکہ میں موجود افراد کے درمیان رابطوں کی شناخت کرے، جب کہ تمام امریکیوں کی نجی زندگی کے حق کو یقینی بنایا جائے گا۔ بیان کے مطابق، ’نہ تو مزید دہشت گرد خطرات منڈلائیں گے، نہی امریکیوں کی نجی زندگی میں مخل ہونے کی اجازت ہوگی‘۔

بند ہونے والے وسیع تر ڈیٹا اکٹھا کرنے کے پروگرام کے تحت، حکومت ٹیلی فون کالز کے بارے میں اطلاعات اکٹھا کیا کرتی تھی، جس میں کال کا اصل وقت اور متعلقہ دونوں ٹیلی فون نمبر ریکارڈ ہوتے تھے؛ جب کہ ٹیلی فون کے مندرجات نہ تو سنے جاتے تھے، نہ ہی ریکارڈ یا اکٹھے ہوتے تھے۔

امریکی صدر براک اوباما نے جنوری میں کہا تھا کہ وسیع تر ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام بند ہوگا۔ جون میں کانگریس نے اس پروگرام پر باضابطہ بندش عائد کردی تھی۔ لیکن، اِسے ختم کرنے کے لیے چھ مہینے کا عبوری وقت طے کیا تھا، جو ہفتے کو ختم ہو رہا ہے۔


XS
SM
MD
LG