رسائی کے لنکس

اوباما کےاعلیٰ مشیر روس کےنئےسفیر ہوں گے


مائیکل مک فال (بائیں ہاتھ سے پہلے) جنرل (ر) جِم جونز اور ہلری کلنٹن کے ہمراہ
مائیکل مک فال (بائیں ہاتھ سے پہلے) جنرل (ر) جِم جونز اور ہلری کلنٹن کے ہمراہ

اخبار’ نیو یارک ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ اِس نامزدگی کے بارے میں مسٹر اوباما نے گذشتہ ہفتے فرانس میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران اپنے روسی ہم منصب دِمتری مدویدیف کو آگاہ کیا

امریکی انتظامیہ کےاعلیٰ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صدربراک اوباما روس کےبارے میں اپنے اعلیٰ مشیر کو روس کا نیا سفیر نامزد کریں گے۔

مسٹر اوباما مائیکل مک فال کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو روس کے ساتھ پھر سے ناتے استوار کرنے کی انتظامیہ کی پالیسی کے خالق سمجھے جاتے ہیں، جس کے تحت اوباما انتظامیہ اُن باہمی تعلقات میں نئی گرمجوشی لانے کے لیے کوشاں ہے جنھیں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ کے دور میں عمومی طور پر کشیدہ تصورکیا جاتا تھا۔

عہدے داروں نے یہ بات اتوار کے دِن نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ۔ اخبار’ نیو یارک ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ اِس نامزدگی کے بارے میں مسٹر اوباما نے گذشتہ ہفتے فرانس میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران اپنے روسی ہم منصب دِمتری مدویدیف کو آگاہ کیا۔

مک فال، قومی سلامتی کونسل میں روسی اور یوریشائی امور کے بارے میں سینئر ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایک سابق پروفیسر اور رہوڈز کے اسکالر ہیں۔ اِس سے قبل وہ سفارت کاری کا تجربہ نہیں رکھتے لیکن روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کی بنا پر اُن کو بہت احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG