رسائی کے لنکس

رومانیہ میں امریکی ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات


جدید ایف 22 لڑاکا طیارے
جدید ایف 22 لڑاکا طیارے

سنہ 2014 میں روس کی جانب سے یوکرین کے جزیرے کرائیما کو ضم کرنے کے عمل اور مشرقی یوکرین میں روس کی حامی افواج کے استعمال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، امریکہ نےنیٹو کے مشرقی رُکن ممالک کے دفاع کو فروغ دینے کا عہد کر رکھا ہے

نیٹو کے مشرقی یورپی اتحادیوں کے لیے فوجی حمایت کی علامت کے طور پر، جن کا کہنا ہے کہ اُنھیں روسی جارحیت کا سامنا ہے، امریکہ نےرومانیہ میں ایف 22 لڑاکا طیارے تعینات کردیے ہیں۔

یہ لڑاکا جیٹ طیارے پیر کے دِن میخائل کوگالنسنو ہوائی اڈے پر اترے، جو رومانیہ کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہے۔

رومانیہ میں امریکی سفیر، ہنس کلم کے الفاظ میں ’’امریکہ اور رومانیہ کی آپس میں انتہائی قربت پر مبنی ساجھے داری ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ دونوں ممالک یورپ کے دفاع میں بہتری لانے، بحر اوقیانوس پار اتحاد کے دفاع کے مقصد کے لیے اور جنوب مشرقی یورپ، رومانیہ کی سکیورٹی صورت حال میں بہتری لانے کی غرض سے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، ایسے میں جب روس کی جارحیت جاری ہے جس کے باعث گذشتہ دو سے تین برس کے دوران دنیا کے اِس حصے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘

ایک امریکی بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایف 22 لڑاکا طیاروں میں جدید سینسر لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے پائلٹ کی موجودگی کا پتا لگنے سے پہلے خطرات کا باریک بینی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے، شناخت کی جا سکتی ہے اور فضا سے فضا میں اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس میں زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی خاص صلاحیت موجود ہے۔

یہ طیارے نیٹو کی تربیتی مشق کا سرکاری طور پر ایک جُزو ہیں اور اگلے ہفتے سے قبل نیٹو کے ایک اور اتحادی کی جانب منتقل ہو جائیں گے۔

سنہ 2014میں روس کی جانب سے یوکرین کے جزیرے کرائیما کو ضم کرنے کے عمل اور مشرقی یوکرین میں روس کی حامی افواج کے استعمال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، امریکہ نےنیٹو کے مشرقی رُکن ممالک کے دفاع کو فروغ دینے کا عہد کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG