رسائی کے لنکس

نائین الیون کی برسی کے موقع پر امریکہ میں سیکیورٹی الرٹ


نائین الیون کی برسی کے موقع پر امریکہ میں سیکیورٹی الرٹ
نائین الیون کی برسی کے موقع پر امریکہ میں سیکیورٹی الرٹ

امریکہ نے گیارہ ستمبر 2001ء کو نیویارک اور پینٹاگان پر دہشت گرد حملوں کی دسویں برسی سے چند روز قبل ملک کے فوجی مراکز پر نگرانی کی سطح بلند کردی ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان جارج لٹل نے کہاہے کہ یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طورپر کیا گیا ہے اور کسی مخصوص دھمکی کا ردعمل نہیں ہے۔

دس برس قبل القاعدہ کے دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں کم ازکم تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ القاعدہ نے یہ حملے امریکی مسافر طیارے اغوا کرکے انہیں نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دو بلندوبالا عمارتوں اورواشنگٹن کے مضافات میں واقع پینٹاگان سے ٹکرا کر کیے تھے۔ جب کہ اغوا کیا جانے والا چوتھا مسافر بردار طیارہ مشرقی ریاست پنسلوانیا کے ایک قصبے شینکس ول کے قریب گرکر تباہ ہوگیاتھا۔

بدھ کے روز ایک اعلیٰ امریکی قانون ساز نے کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ملک کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ بنادیا ہے۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی اور سرکار ی امور سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین جولائبرمین نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ کو کسی اور مہلک حملے سے محفوظ بنادیا گیا ہے جس میں ہوم لینڈ سیکیورٹی کابھی ایک اہم کردار ہے۔

سینیٹر جو لائبرمین اور کمیٹی کے ایک اور اہم ری پبلیکن رکن سینیٹر سوزن کولنز نے اس سیکیورٹی ادارے سے متعلق چند خدشات کا اظہار بھی کیا جن میں ایسی ٹیکنالوجی کی خرید اور استعمال بھی شامل ہے جو صحیح طورپر کام نہیں کرپارہی۔

XS
SM
MD
LG