رسائی کے لنکس

فیس بک میں صدر پر تنقید، امریکی فوجی کی برطرفی کا امکان


ایک امریکی میرین کو فیس بک پر صدر کے خلاف تنقید کی بنا پر ممکنہ طورپر فوج سے برطرفی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

میرین سارجنٹ گیری سٹین نے اپنے فیس بک پیج پر کہاہے کہ اس نے فوج کے ارکان کے لیے سیاسی گرمیوں سے متعلق محکمہ دفاع کے قوانین کی پابندی کی ہے ۔جب کہ اسے کہا گیا ہے کہ اس نے پالیسی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہواہے۔

کیلی فورنیا میں مقیم مذکورہ میرین کا کہناہے کہ وہ آزادی اظہار کے اس حق کااستعمال کررہاہے جس کی آئین اجازت دیتاہے اور اس نے کبھی بھی وردی میں رہتے ہوئے فوج کی طرف سے کچھ نہیں کہا۔

سٹین کا کہناہے کہ وہ صدرکا، جو فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں، کوئی غیر قانونی حکم تسلیم نہیں کر ے گا۔

پینٹاگان فوج کے اہل کاروں کو ایسی صورت میں سیاسی تقریبات میں حصہ لینے کی ممانعت کرتا ہے، جب وہ بحیثیت فوجی اپنی یا مسلح افواج کی نمائندگی کررہے ہوں۔

فوج کے اہل کاریونیفارم میں سیاسی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکتے اور نہ ہی کوئی سیاسی تقریر کرسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG