رسائی کے لنکس

ایوانِ نمائندگان کا ’اوباماکیئر‘ کی منسوخی کی جانب پہلا قدم


’اوباماکیئر‘ کا خاتمہ ری پبلیکن اکثریت والی کانگریس اور ساتھ ہی منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے، جنھوں نے قانون سازوں سے کہہ دیا ہے کہ اس معاملے میں فوری اقدام اٹھائے جائیں۔ ایوانِ نمائندگان میں مجوزہ منسوخی کے حق میں 227، جب کہ خلاف 198 ووٹ پڑے

ری پبلیکن پارٹی کی اکثریت والے امریکی ایوانِ نمائندگان نے جمعے کے روز ’اوباماکیئر‘ کو ختم کرنے کی جانب پہلے اقدام کی منظوری دی، جس کے بعد کلیدی کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صحت کے بیمے کے قانون کو منسوخ کرنے کے لیے قانون سازی تحریر کریں۔

’اوباماکیئر‘ کا خاتمہ ری پبلیکن اکثریت والی کانگریس اور ساتھ ہی منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے، جنھوں نے قانون سازوں سے کہہ دیا ہے کہ اس معاملے میں فوری اقدام اٹھائے جائیں۔

جمعے کے روز منظور ہونے والی ہدایات کے تحت ایوان اور سینیٹ کی کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 27 جنوری کے ہدف تک قانون کی منسوخی کا مسودہ تیار کرلیں۔

ایوانِ نمائندگان میں مجوزہ منسوخی کے حق میں 227، جب کہ خلاف 198 ووٹ پڑے۔

XS
SM
MD
LG