رسائی کے لنکس

ایوانِ نمائندگان میں ہیلتھ کیئر بِل پر رائے شماری متوقع


ایوان کے اکثریتی قائد، کیون میکارتھی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اقدام کے لیے، ری پبلیکن پارٹی کو درکار حمایت حاصل ہے، جنھیں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت حاصل ہے

متوقع طور پر امریکی ایوانِ نمائندگان میں جمعرات ہی کو ’ایفرڈایبل کیئر ایکٹ‘ کو منسوخ کرنے اور متبادل کی فراہمی کے بِل پر ووٹنگ متوقع ہے، صحت عامہ کا قانون، جسے عرف ِعام میں ’اوباما کیئر‘ کہا جاتا ہے۔


ایوان کے اکثریتی قائد، کیون میکارتھی نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اقدام کے لیے، ری پبلیکن پارٹی کو درکار حمایت حاصل ہے، جنھیں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت حاصل ہے، جس سے قبل مارچ کے اواخر میں اِس طرح کی کوشش ایک ڈرامائی انداز میں ناکام ہوچکی ہے۔


میکارتھی کے بقول، ’’ہم یہ بِل منظور کرالیں گے‘‘۔

ریپبلیکن قائدین، جن میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ شامل ہیں، پارٹی کی جانب سے صحت عامہ پر قانون سازی پر حمایت کے حصول کے لیے کئی دِنوں سےقانون سازوں کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔


دو معروف معتدل ری پبلیکنز، ایوان کے ارکان، فریڈ اُپٹن اور بِلی لونگ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ساتھ ترمیم کے معاملے پر بات چیت کے بعد بِل کی حمایت کریں گے۔

اِس مجوزہ ترمیم کے ذریعے آئندہ پانچ برسوں کے دوران، افرڈایبل کوریج کے حوالے سے آٹھ ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے تا کہ وہ افراد جنھیں پہلے ہی سے کوئی بیماری لاحق ہے، کو پیکیج میں شامل کیا جاسکے۔


جب 2010ء میں یہ پروگرام منظور ہوا تھا، ’اوباما کیئر‘ کی منسوخی کے مختلف بِلوں کے مصنف، اُپٹن نے کہا ہے کہ اُن کی پیش کردہ ترمیم کے ذریعے ’پریمئم‘ پر اٹھنے والی لاگت میں کمی آئے گی۔

XS
SM
MD
LG