رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع کا دورہ بھارت


امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا
امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا

امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا دو روزہ دورے پر منگل کو بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ ب بھارتی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے دوران افغان جنگ سمیت علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔

بھارت اب تک افغانستان میں زیادہ تر تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنا محدود کردار ادا کرتا آیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے علاوہ مسٹر پنیٹا بھارتی عہدیداروں سے افغان فوج اور پولیس کو ممکنہ طور پر تربیت فراہم کرنے میں مدد پر بھی بات چیت کریں گے۔

امریکی وزیردفاع اس دورے میں اپنے بھارتی ہم منصب اے کے انتھونی اور قومی سلامتی کے مشیر شیو شنکر مینن سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مسٹر پنیٹا ایشیا کے نو روزہ دورے پر ہیں جس میں وہ ویتنام اور سنگاپور کا دورہ بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG