رسائی کے لنکس

امریکی وزیرِ دفاع کا دورہِ ویتنام


امریکہ کے وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے اتوار کو ویتنام جنگ میں امریکی فورسز کے استعمال میں آنے والے ایک بڑے فوجی اڈے کا دورہ کیا۔

لیون پنیٹا 1975ء میں اختتام پذیر ہونے والی جنگ کے بعد کم ران بے (Cam Ranh Bay) میں قائم امریکی ایئر فورس اور بحری افواج کے اڈے کا دورہ کرنے والے اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع مال بردار امریکی بحری جہاز پر بھی جائیں گے جسے امریکی بحری بیڑے کو رسد کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ویتنام کا دورہ کرنے سے قبل لیون پنیٹا نے ہفتہ کو سنگاپور میں ایک دفاع فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھا امریکی بحریہ 2020ء تک اپنے بیشتر جہاز بحرالکاہل منتقل کر دے گی کیوں کہ ایشیا امریکہ کی توجہ کا مرکز ہوگا۔

امریکی وزیر دفاع ایشیا پیسفک خطے کے سات روزہ دورے پر ہیں اور وہ بھارت بھی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG