رسائی کے لنکس

کینیا جمہوری اصلاحات متعارف کرائے: جوبائیڈن


کینیا جمہوری اصلاحات متعارف کرائے: جوبائیڈن
کینیا جمہوری اصلاحات متعارف کرائے: جوبائیڈن

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کینیا کے عوام کی ان کوششوں کو سراہاہے جو وہ 2007ء کے انتخابات کے تشدد کے واقعات کے بعد اپنے ملک میں تبدیلی لانے کے لیے کررہے ہیں۔

منگل کے روز انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کینیا کے وزیر اعظم رائیلہ اوڈینگا سے ملاقات کی اور ان موضوعات پر بات چیت کی جو گذشتہ سال نیروبی میں ان کے دورے کے موقع پر وہاں زیر بحث آئے تھے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ کینیا کو جمہوری اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں شفافیت اور احتساب کا عمل مؤثر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں میں امریکہ بدستور ان شراکت دار رہے گا۔

بائیڈن اور مسٹر اوڈینگا نے علاقائی سیکیورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی جن میں صومالیہ اور سوڈان کی صورت حال بھی شامل تھی۔

2007ء کے انتخابات میں صدر موائی کیباکی اور مسٹر اوڈینگا دونوں نے ہی اپنے کامیابی کا دعویٰ کیاتھا ۔ جس کے بعد ملک میں مہینوں تک سیاسی بے چینی رہی ۔ بعدازاں دونوں کے درمیان شراکت اقتدار کا ایک معاہدہ ہوا اور مسٹر اوڈینگا نے وزیراعظم کا عہدہ قبول کرلیا۔

دونوں راہنماؤں کے درمیان کشیدگی کے نتیجے میں 1300 سے زیادہ افراد ہلاک اور تین لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG