رسائی کے لنکس

لیبیا: امریکی فضائی کارروائی میں القاعدہ کے 11 دہشت گرد ہلاک


سرت
سرت

امریکی فوج نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ امریکہ نے لیبیا میں فضائی کارروائی کی ہے، جس میں القاعدہ کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

افریقہ کے لیے امریکی کمان (افریکام) نے کہا ہے کہ یہ فضائی حملے جمعرات کے دِن العوینات کے قریب کیے گئے، جس دوران اسلامی مغرب کے القاعدہ کے دھڑے (اے کیو آئی ایم) کی تین گاڑیاں تباہ کی گئیں۔

فوج نے کہا ہے کہ کارروائی میں کسی شہری کے ہلاک و زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ایک اخباری بیان میں ’افریکام‘ کے آپریشنز کے ڈائریکٹر، امریکی میرین کور کے میجر جنرل گریگ پی اولسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’’لیبیا میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے ’افریکام‘ ٹھیک ٹھیک نشانوں کو ہدف بنائے گا، چونکہ محفوظ پناہ گاہیں جہاں کہیں بھی ہوں تباہ ہونے سے نہیں بچ سکتیں‘‘۔

یہ لیبیا میں القاعدہ کے اسلامی مغرب کے دھڑے کے خلاف تیسرا امریکی فضائی حملہ ہے۔ جون میں کیے گئے آخری حملے میں ’اے کیو آئی ایم‘ کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوا تھا۔




XS
SM
MD
LG