رسائی کے لنکس

لیبیا: حکومت مخالفین کےلیے ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی امریکی امداد


لیبیا: حکومت مخالفین کےلیے ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی امریکی امداد
لیبیا: حکومت مخالفین کےلیے ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی امریکی امداد

منصوبے کی منظوری بدھ کو امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نےدی، جنھوں نے شام میں جمہوریت پسند مظاہرین کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر بھی اپنی تشویش کااظہار کیا

اوباما انتظامیہ لیبیائی اپوزیشن کی عبوری قومی کونسل کوڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی غیرفوجی امداد فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ منصوبے کی منظوری بدھ کو امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نےدی، جنھوں نے شام میں جمہوریت پسند مظاہرین کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

ہلری کلنٹن نے اس بات پر زوردیا کہ امدادی پیکج میں کسی قسم کے ہتھیار شامل نہیں ہوں گے اور امریکہ کی طرف سے عبوری قومی کونسل کے لیے امداد کے حوالے سے یہ ایک ’بلینک چیک‘ نہیں ہے۔

تاہم، یہ لیبیائی اپوزیشن تنظیم کے لیے اہم امریکی حمایت کی غماز ضرور ہے، جوہلری کلنٹن کے بقول، معمر قذافی کی فورسز کی طرف سے ظالمانہ حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔
ہیٹی کےمنتخب صدر مائیکل مارٹلی کے ساتھ مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب میں ہلری کلنٹن نے کہا کہ لیبیائی باغیوں کو بھیجی جانے والی اشیا میں میڈیکل سپلائیز، وردیاں، جوتے، حفاظتی آلات اور ریڈیوز شامل ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ امداد کا یہ وعدہ امریکہ کے بین الاقوامی ساجھے داروں کے ساتھ گہرے رابطے کے بعد کیا جارہا ہے جس میں برطانیہ، فرانس اور اٹلی شامل ہیں جنھوں نے اس ہفتے اعلان کیا کہ وہ عبوری قومی کونسل کی اعانت کے لیے فوجی مشیر بھیج رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG