رسائی کے لنکس

امریکہ: شدید طوفان شمال مشرقی حصے میں داخل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

طوفان کے نتیجے میں نیویارک سے ریاست مینے میں تیز برفانی ہوائیں چلتی رہیں جب کہ پینسلوینیا اور میساچوسٹس سمیت چند ریاستوں میں کم ازکم 30 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

موسم سرما کا شدید طوفان بدھ کو امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگیا جس کے باعث سڑکوں پر سفر کرنے والوں کے لیے خطرناک صورتحال پیدا ہونے کے علاوہ فضائی سفر کے لیے ہوائی اڈوں پر موجود ہزاروں افراد کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

طوفان کے نتیجے میں نیویارک سے ریاست مینے میں تیز برفانی ہوائیں چلتی رہیں جب کہ پینسلوینیا اور میساچوسٹس سمیت چند ریاستوں میں کم ازکم 30 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے رہائیشوں کو اس موسم میں سڑکوں پر آنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

فضائی سفر کی ایک ویب سائیٹ کے مطابق بدھ کو کم ازکم ایک ہزار سے زائد مقامی پروازیں موسم کے باعث منسوخ کردی گئیں۔

خراب موسم نے قومی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو انڈیاناپولس میں انڈیانا پیسر اور شکاگو بُلز کے مابین میچ کو بھی ملتوی کرنے پر مجبور کردیا۔

یہ طوفانی نظام شمال مشرقی حصے میں داخل ہونے سے قبل کرسمس کے دن امریکہ کے جنوبی اور وسط مغربی حصے میں معمولات زندگی متاثر کرچکا ہے۔ میسسپی، الاباما، لوؤزیانا اور ٹیکسس میں سرد ہواؤں کو بگولے دیکھنے میں آئے جب کہ الاباما اور آرکنساس میں گھروں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کم ازکم دو لاکھ افراد کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

طوفان کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں کم ازکم چھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG