رسائی کے لنکس

کمیٹی کی جانب سے بطور وزیر دفاع، میٹس کے نام کی منظوری


میٹس کابینہ کے پہلے رُکن ہیں جن کی کمیٹی نے منظوری دی ہے اور جمعے تک اُنھیں سینیٹ سے توثیق کی توقع ہے۔ یہ بات ایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قائد، چَک شومر نے بتائی ہے

امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی نے اگلے وزیر دفاع کے طور پر واضح اکثریت کے ساتھ ریٹائرڈ میرین جنرل، جیمز میٹس کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔

ری پبلیکن پارٹی کی اکثریت والے پینل نے بدھ کے روز نامزدگی کے حق میں ایک کے مقابلے میں 26 ووٹ سے منظوری دیتے ہوئے، سینیٹ کے ایوان سے کہا کہ پینٹاگان کے سربراہ کے طور پر میٹس کی نامزدگی کی توثیق کی جائے۔

میٹس کابینہ کے پہلے رُکن ہیں جن کی کمیٹی نے منظوری دی ہے اور جمعے تک اُنھیں سینیٹ سے توثیق کی توقع ہے۔ یہ بات سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قائد، چَک شومر نے بتائی ہے۔

میٹس امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ 2013ء میں ریٹائر ہوئے۔ وزیر دفاع کے طور پر خدمات بجا لانے کے لیے اُنھیں استثنیٰ درکار تھا، چونکہ اُنھیں ریٹائر ہوئے سات برس کا عرصہ نہیں ہوا، جیسا کہ قانون کا تقاضا ہے۔

کانگریس پہلے ہی اُنھیں یہ استثنیٰ دے چکا ہے۔

چھیاسٹھ برس کے میٹس کو ایک خوش مزاج کمانڈر کا شہرہ رکھتے ہیں۔

میٹس ، ایش کارٹر کی جگہ لیں گے، جنھوں نے صدر براک أوباما کے عہدہٴ صدارت کے دوران چوتھے وزیر دفاع کے طور پر فرائض انجام دیے۔

XS
SM
MD
LG