رسائی کے لنکس

logo-print

عراق: ہیلی کاپٹر کے حادثے میں امریکی فوجی ہلاک


امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں اس کا ایک ہیلی کاپٹر کے حادثےمیں ایک امریکی فوجی ہلاک اور تین دوسرے زخمی ہوگئے۔

فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات ہونے والے اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم خیال یہ ہے کہ اس حادثے کاتعلق دشمن کی کسی فائرنگ سے نہیں تھا۔ ایک عراقی فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکریت شہر کے نزدیک گرا تھا۔

ایک اور خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن ، اتحاد ایئر ویز ،26 اپریل سے بغداد کے لیے اپنی مسافر پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اتوار کے روز ایئر لائن نے کہا ہے کہ وہ حکومت اور متعلقہ حکام سے اجازت ملنے کی صورت میں ابوظہبی سے بغداد تک ہفتے میں ایئر بس اے 320 کی پانچ پروازواپسی پروازیں چلائے گی۔اس منصوبے سے اتحاد عراق تک باقاعدہ مسافر پروازیں فراہم کرنے والی امارات کی پہلی ایئر لائن بن جائے گی۔

XS
SM
MD
LG