رسائی کے لنکس

امریکہ: ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کی جلد فراہمی متوقع، مزید 50 کروڑ کی کوشش


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی منظوری حاصل ہوتے ہی فائزر کمپنی کی تیار کردہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کی فراہمی جلد شروع ہو جائے گی، جب کہ مزید خوراکوں کی فراہمی کے معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ موسمِ گرما میں ٹرمپ انتظامیہ فائزر نامی کمپنی کی تیار کردہ کرونا وائرس ویکسین کی اضافی خوراکیں لینے کا معاہدہ نہیں کر سکی تھی۔ ماہریں کے مطابق یہ وہ فیصلہ تھا جس کے اثرات اب نظر آ رہے ہیں، کیونکہ اب امریکہ کو ویکسین کی دوسری کھیپ کیلئے اس وقت تک انتظار کرنا پڑے گا، جب تک فائزر دوسرے ملکوں سے کیے گئے معاہدوں کے تحت انہیں ویکسین فراہم نہیں کر لیتی۔

توقع ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، فائزر ویکسین کی توثیق اس ہفتے ہی کر دے گی جس کے بعد ایک سو ملین خوراکیں امریکہ کے حوالے کی جائیں گی۔ جو 50 ملین امریکیوں کے لیے کافی ہوں گی۔

فائزر سے ہونے والے سمجھوتے کی مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ ایک سو ملین خواراکیں خریدے گی، اور اس کے ساتھ یہ آپشن بھی تھا کہ وہ پانچ گنا مزید خوراکیں بھی خرید سکے گی۔

تاہم اس موسمِ گرما میں وائٹ ہاؤس نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ فی الحال سن 2021 کی دوسری سہ ماہی میں مزید ایک سو ملین خوراکیں نہیں خریدے گا۔ یہ بات ان ذرائع نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتائی، جنہیں اس بارے میں کھلم کھلا بات کرنے کی ممانعت تھی۔

کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کتنی مؤثر اور مفید ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:06 0:00

ویکسین کی متوقع منظوری سے کچھ دن پہلے، انتظامیہ نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور ویکسین کی مزید خوراکیں حاصل کرنے کا سوچا، تاہم انہیں یہ علم نہیں تھا کہ آیا فائزر کمپنی ، جس نے اس دوران دوسرے ملکوں سے ویکسین کی فراہمی کے وعدے کر لیے تھے، ویکسین کی مزید فراہمی کی درخواست کو قبول کر سکے گی؟

فائزر ویکسین کے ساتھ ساتھ ماڈرنا نامی کمپنی نے بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ایک الگ ویکسین تیار کی ہے جس کی منظوری ایف ڈی اے سے ہنگامی بنیادوں پر اسی ماہ متوقع ہے۔

پیر کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دونوں ویکسینز اور دیگر جو ابھی تیار ہو رہی ہیں، اگلے سال کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ہر اس امریکی کے لیے دستیاب ہوں گی، جو ویکسین لگوانا چاہتا ہو۔

ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے وزیر الیکس آزار نے این بی سی کو بتایا ہے کہ انتظامیہ ویکسین تیار کرنے والی دیگر کمپنیوں کے ساتھ بھی ملکر کام کر رہی ہے تا کہ جتنی جلد ہو سکے ایف ڈی اے کی منظور کردہ ویکسین کی فراہمی ممکن ہو سکے، اور مزید پانچ سو ملین خوراکیں دستیاب ہو جائیں۔

XS
SM
MD
LG