رسائی کے لنکس

بحری جہاز ڈوبنے کی نئی چھان بین کامطالبہ مسترد


ترجمان امریکی محکمہٴ خارجہ
ترجمان امریکی محکمہٴ خارجہ

امریکہ نےمارچ میں جنوبی کوریائی بحری جہازکے ڈوبنےکےمعاملےپرشمالی کوریا کی طرف سے نئےسرے سےتحقیقات کے مطالبےکو مسترد کردیا ہے، جِس کا جنوبی کوریا نےشمالی کوریا پرالزام لگایا تھا۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے بدھ کو کہا کہ جنوبی کوریا کی تحقیقات جِس میں بین الاقوامی ماہرین شامل تھے کافی مؤثر تھی۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کو اِس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ الزام کس پر ہے، اور کہا کہ یہ وقت ہے کہ شمالی کوریا اپنی ذمہ داری قبول کرے۔

مئی میں ہونے والی جنوبی کوریا کی چھان بین میں طے گیا تھا کہ چونان جنگی جہاز شمالی کوریا کے ٹارپیڈو لگنے سے ڈوبا تھا، جس میں 46ملاح ہلاک ہوئے۔

شمالی کوریا ، حملے کی ذمہ داری کو مسترد کرتا ہے اور اُس نے ایک نئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پیانگ یانگ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھےگئے خط میں کہا ہے کہ معاملے کونمٹانے کا زیادہ معقول طریقہ یہ ہے کہ دونوں کوریائی ممالک مشترکہ تحقیقات کریں۔

XS
SM
MD
LG