رسائی کے لنکس

ٹیلی فون اسکینڈل، 61 ملزمان کے خلاف الزام عائد


ممبئی
ممبئی

امریکی محکمہٴ انصاف سے تعلق رکھنے والے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ ملزمان کا تعلق بھارت میں قائم کال سینٹرز سے ہے، جو پانچ کال سینٹرز چلاتے ہیں، جن کے دفاتر بنیادی طور پر امریکہ اور بھارت میں قائم ہیں

وفاقی استغاثہ نے ایک اسکینڈل میں ملوث 61 افراد پر الزامات عائد کیے ہیں، جنھوں نے مشتبہ طور پر وفاقی ٹیکس اور امی گریشن حکام کا روپ دھار کر 15000 افراد کو 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا دھوکا دیا۔

امریکی محکمہٴ انصاف سے تعلق رکھنے والے اہل کاروں نے کہا ہے کہ ملزمان کا تعلق بھارت میں قائم کال سینٹرز سے ہے، جو پانچ کال سینٹرز چلاتے ہیں، جن کے دفاتر بنیادی طور پر امریکہ اور بھارت میں قائم ہیں۔

معاون اٹارنی جنرل، لیزلی کالڈویل نے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران بنیادی طور پر سینئر شہریوں اور اقلیتوں کو زد میں لایا جا رہا تھا، جب کہ یہ رقوم ’پری پیڈ ڈیبٹ کارڈز‘ کی مدد سے اینٹی گئیں۔

ٹیلی فون کرنے والے اپنے آپ کو ’انٹرنل روینیو سروس‘ یا وفاقی امی گریشن کے اہل کار ظاہر کرکے، گرفتاری، ملک بدری یا دیگر سزائیں دینے کی دھمکی دیا کرتے تھے، اگر من گھڑت معاملات کا تصفیہ کرنے کے لیے رقوم نہیں دی جاتیں۔

کالڈویل نے جمعرات کے روز واشنگٹن میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’تقریباً چار سالوں کے دوران، اس مجرمانہ نیٹ ورک نے جھانسا دینے کی غرض سے کئی حربے استعمال کیے، ٹیلی فوج پر لوگوں کو ڈرانے کے لیے خوف زدہ کرنے کے بدترین حربے استعمال کیے کہ معاملے کا تصفیہ نہ ہونے کی صورت میں قانون کا نفاذ کرنے والے امریکی حکومت کے اہل کار یا ریاست اور مقامی ادارے جرمانہ عائد کرنے کا اقدام کرنے کے لیے حرکت میں آئیں گے‘‘۔

کالڈویل نے بتایا کہ ’’اس تنظیم کے خلاف لیا گیا مربوط اقدام‘‘ اُس تفتیش کا نتیجہ ہے جس میں قانون کا نفاذ کرنے والے اہل کاروں نے پیسے بٹورنے والے کال سینٹرز کے اسکینڈل کے خلاف کثیر جہتی نوعیت کا قدم اٹھایا۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کے تفتیش کار اہل کار، بروس فوکارٹ نے کہا ہے کہ کالرز نے بے دھڑک ہو کر اپنے اہداف کا پیچھا کرتے رہے۔

بقول اُن کے، ’’اس کیس اور دیگر میں، جھانسا دینے والوں کا انداز قائل کرنے والا تھا۔ وہ جن کو نشانہ بناتے ہیں اُن کے خلاف سختی سے پیش آتے ہیں اور پیچھا کرتے ہیں۔ اُنھوں نے بااختیار انداز اور لہجہ اپنایا ہوا ہے اور فوری قدم اٹھانے پر زور دیتے ہوئے، متاثرین کو خوف زدہ کردیتے ہیں‘‘۔

امریکہ میں ابھی کم از کم 24 مشتبہ ملزمان اور32 دیگر ملزمان ایسے ہیں جن کا قانون کا نفاذ کرنے والے وفاقی اہل کار پیچھا کر رہے ہیں، جن کے لیے خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم ہیں۔

XS
SM
MD
LG