رسائی کے لنکس

امریکہ کی جانب سے اتحادی اعانت فنڈ کے تحت ادائیگیاں جاری


امریکہ کی جانب سے اتحادی اعانت فنڈ کے تحت ادائیگیاں جاری
امریکہ کی جانب سے اتحادی اعانت فنڈ کے تحت ادائیگیاں جاری

امریکہ نے 370سے زیادہ پاکستانی فوجی افسران کو انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جینس، نقل و حمل، میڈیکل، دورانِ پرواز حفاظت اور فوجی قوانین جیسےموضوعات کے بارے میں قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارنے کے پروگراموں کے لیے تربیت بھی فراہم کی ہے

امریکہ نے بدھ کےروز2009ء میں تشددآمیزانتہا پسندوں کےخلاف کارروائیوں پراُٹھنے والے بعض اخراجات کو پورا کرنے کے لیے 28کروڑ 80لاکھ ڈالر کی رقم پاکستان کو منتقل کر دی ہے۔

یہ رقم حکومتِ امریکہ کی جانب سےاتحادی اعانت فنڈ کی مدمیں امسال پاکستان کو ادا کیےگئےایک ارب 20کروڑ ڈالرکے علاوہ ہے۔

یہ بات امریکی سفارت خانے کی طرف سےاسلام آباد میں جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کہی گئی ہے۔

امریکہ نے 2001ء میں پاکستان سمیت 27ملکوں کوانتہا پسندی اور تشدد کےخلاف لڑائی پر اُٹھنے والےاخراجات کا کچھ حصہ ادا کرنے کے لیے اتحادی اعانت فنڈقائم کیا تھا۔ 2001ء سے اب تک امریکہ پاکستان کو اِس مد میں سات ارب 40کروڑ ڈالر ادا کر چکا ہے۔

پاکستان کو اتحادی اعانت فنڈکی آخری ادائیگی رواں مہینے کے شروع میں کی گئی تھی جب پاکستان کو 2009ء کے اتحادی اعانت فنڈ کے تحت تصدیق شدہ دعووں کے جواب میں 65کروڑ 60لاکھ دیے گئے تھے۔

2001ء سے لے کر اب تک امریکہ پاکستان کو دفاعی امداد اور اتحادی اعانت فنڈ کی مد میں 11ارب ڈالر ادا کر چکا ہے۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران فراہم کی گئی خصوصی دفاعی اعانت میں 14ایف سولہ لڑاکا طیارے، 10ایم آئی سترہ اور دو بیل 412اِی پی ہیلی کاپٹر، پانچ تیز رفتار گشتی کشتیاں، 115خودکار ہووٹز فیلڈ آرٹلری توپیں، پاکستان فرنٹیئر کور کے لیے 450سے زائد گاڑیاں، رات کو دیکھنے والی سینکڑوں عینکیں، رات اور دِن کے وقت استعمال ہونے والی دوربینیں، ریڈیو، اور پاکستان کی مسلح افواج کے لیے ہزاروں حفاظتی جیکٹیں اور ابتدائی طبی امداد کی اشیاء شامل ہیں۔

امریکہ نے 370سے زیادہ پاکستانی فوجی افسران کو انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جینس، نقل و حمل، میڈیکل، دورانِ پرواز حفاظت اور فوجی قوانین جیسےموضوعات کے بارے میں قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارنے کے پروگراموں کے لیے تربیت بھی فراہم کی ہے۔

XS
SM
MD
LG