رسائی کے لنکس

یہ پاکستان کےساتھ امریکی تعلقات کا نازک مرحلہ ہے: کیری


یہ پاکستان کےساتھ امریکی تعلقات کا نازک مرحلہ ہے: کیری
یہ پاکستان کےساتھ امریکی تعلقات کا نازک مرحلہ ہے: کیری

امریکی سینیٹرجان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ کےپاکستان کےساتھ تعلقات ایک ’نازک مرحلے‘ پرکھڑےہیں اوردونوں ممالک کوچند’بہت ہی سنجیدہ اشوز‘کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کیری نے یہ بیان اتوار کو رات گئے پاکستان کا دورہ شروع کرنے سے قبل افغان دارلحکومت کابل میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں دیا۔ بعد میں، سینیٹر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، اور اس طرح سے وہ پہلے اعلیٰ ترین امریکی عہدے دار ہیں جو دو مئی کو ابیٹ آباد میں امریکہ کی اسپیشل فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعدپاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔


ایبٹ آباد پاکستان کے دارالحکومت سے صرف 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور بن لادن برسوں تک اِس فوجی چھاؤنی والے شہر میں رہتا رہا ، اور یہ تاثر سامنے آیا ہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس کو اُن کی موجودگی کا علم ہوگا۔

سینیٹر کیری، نے جو سینیٹ کی خارجہ امور کی اہم کمیٹی کے سربراہ ہیں، اِس سے قبل اپنےایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان، اُن کے بقول، ایک ’حقیقی اتحادی‘ بنے۔ میساچیوسٹس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ راہنما نے کہا کہ امریکہ پاکستان تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے کئی چیزیں کی جاسکتی ہیں اور یہ کہ امریکہ ایسے تعلقات کومزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

ہفتے کو پاکستانی پارلیمان نے ایک قرار داد منظور کرکے امریکی کارروائی کو ملک کے اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئےاِس کی مذمت کی، جب کہ ایک آزادانہ کمیشن کے ذریعے اِس واقع کی تفتیش کا مطالبہ کیا۔

XS
SM
MD
LG