رسائی کے لنکس

ایری زونا میں فائرنگ کے واقعہ سے نمٹنے پر اوباما کی تعریف


ایری زونا حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں منعقد کی گئی دعایہ تقریب میں صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی شرکت۔ (فائل فوٹو)
ایری زونا حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں منعقد کی گئی دعایہ تقریب میں صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کی شرکت۔ (فائل فوٹو)

لوگوں کی آراء سے متعلق ایک سروے کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما ایری زونا میں فائرنگ کے واقعہ سے خوش اسلوبی سے نمٹے جب کہ اس پرتشدد واقعہ کے رونما ہونے میں مبالغہ آمیز سیاسی بیان بازی کے کردار پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ سروے’ اے بی سی ‘ نیوز اور ’واشنگٹن پوسٹ‘ اخبار نے کروایا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق سروے میں شامل ایک تہائی لوگوں نے دستی آتشیں اسلحہ پر مکمل پابندی کی حمایت کی ہے ۔ اخبار نے کہا ہے کہ تازہ ترین جائزہ رپورٹ کے نتائج کا موازنہ 1999ء میں کولمبیا ہائی اسکول اور 2007ء میں ورجینا ٹیک حملوں کے بعد کرائے جانے والے سروے میں سامنے آنے والے اعدادوشمار سے کیا جاسکتا ہے۔

سروے میں شامل دس میں سے چھ افراد نے کہا ہے کہ اسلحے کے استعمال سے کیے جانے والے تشد د کے واقعات کو روکنے کے لیے نئی قانون سازی کے بجائے موجودہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا زیادہ بہتر ہے۔ جائزے میں شامل افراد نے اس بات کی حمایت کی ہے کہ ایسے افراد جو کسی طرح کی ذہنی بیماری میں مبتلا رہے ہوں اُنھیں اسلحہ فروخت نہیں کیا جانا چاہیئے۔

اخبار نے کہا ہے کہ ایری زونا میں فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد وسیع پیمانے پر ہونے والی سیاسی گفتگو کے بارے میں لوگ منقسم ہیں کہ آیا اس طرح کی بحث تشدد میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے یا نہیں۔

یہ سروے 13 سے 16 جنوری کے درمیان ٹیلی فون پر کرایا گیا اور اس میں شامل 1,000 بالغ افراد کو بغیر کسی تخصیص کے منتخب کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG