رسائی کے لنکس

چار امریکی ریاستوں میں پرائمری انتخابات


امریکہ کی مشرقی ریاست پنسلوانیا کے سینیٹر آرلن سپکٹر کو ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں امریکی کانگریس کے رکن جو سیسٹاک نے شکست دے دی ہے۔

مسٹر سپکٹر ، جو 30 سال تک ری پبلکین سینٹر رہ چکے ہیں ، گذشتہ سال امریکی صدر باراک اوباما کی حمایت سے ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ لیکن مسٹر اوباما کی حمایت عہدے پر موجود سینیٹر کی پانچ سالہ مدت بچانے کے لیے کافی نہیں تھی۔

سیسٹاک اب نومبر کے انتخابات میں سینیٹ کی اس اہم نشست کے لیے ری پبلیکن پارٹی کے پیٹ ٹومے کاسامنا کریں گے۔

تین اور امریکی ریاستوں میں نومبر کے انتخابات کے سلسلے میں منگلل کے روز پرائمری انتخابات ہوئے۔



XS
SM
MD
LG