رسائی کے لنکس

پاکستان مذہبی آزادی کی نگرانی سے متعلق امریکی فہرست میں شامل


بین الاقوامی مذہبی آزادی برائے 2017 سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ۔ فائل

امریکی کے محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے ایکٹ کے تحت 10 ملکوں کی فہرست کو شامل کیا ہے جن کے متعلق خصوصي طور پر تشویش پائی جاتی ہے۔

ان ملکوں کی فہرست میں میانمار، چین، ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اری ٹیریا، سعودی عرب، تاجکستان، تركمانستان اور ازبکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے حوالے سے محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہاں مذہبی آزادیوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنا پر اسے خصوصي نگرانی کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

امریکہ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی آزادیوں کا تحفظ امن، استحكام، اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

ان ملکوں کو بین الاقوامی مذہبی آزادیوں سے متعلق فہرست میں شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے ہاں مذہبی آزادی کی صورت حال کو بہتر بنائیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اعتراف ہے کہ اس فہرست میں شامل کئی ملک اپنے ہاں مذہبی آزادیوں کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں ۔ ہم ان کی اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG