رسائی کے لنکس

ایران روس کو سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والا ملک ہے: امریکی محکمہ خارجہ


ایران۔ ترکی اور روس کے رہنما
ایران۔ ترکی اور روس کے رہنما

امریکہ نے کہا ہے کہ ایسی علامات ہیں کہ روس اور ایران اپنے فوجی تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران روس کا سب سے بڑا فوجی پشت پناہ ہے، اور ایران پہلے ہی روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے توپ خانے اور ٹینکوں کے راؤنڈ فراہم کر چکا ہے۔

پٹیل نے کہا کہ اگست سے، ایران نے روس کو 400 سے زیادہ بغیر پائلٹ کے چلنے والے جہاز یا UAVs فراہم کیے ہیں،جو بنیادی طور پر ’’شاہد ‘‘ قسم کے ہیں، اور روس نے ان میں سے زیادہ تر UAVs یا ڈرون یوکرین کے اندر اس ملک کے اہم نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے ہیں۔

پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس تعاون کا گہرا ہونا نہ صرف یوکرین کے لیے ایک دھمکی اور ایک خطرہ ہے۔بلکہ یہ روس کے پڑوسیوں، ایران کے پڑوسیوں اور عالمی برادری کے لیے بھی بڑی دھمکی اور خطرہ ہے

ایران میں فوجی مشق کے دران ایک خودکش ڈرون اپنے ہدف کے قریب جا رہا ہے۔ ایران نے اسی قسم کے ڈرون روس کو فراہم کیے ہیں جنہیں وہ یوکرین میں اہم تنصیبات کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ فائل فوٹو
ایران میں فوجی مشق کے دران ایک خودکش ڈرون اپنے ہدف کے قریب جا رہا ہے۔ ایران نے اسی قسم کے ڈرون روس کو فراہم کیے ہیں جنہیں وہ یوکرین میں اہم تنصیبات کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے پیر کو بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ روس ایران تعلقات روس کو یوکرین میں مزید لوگوں کو مارنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں جب کہ ایران کو فوجی سازوسامان کا ذخیرہ کرنے اور اپنے پڑوسیوں کے لیے زیادہ خطرہ پیدا کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG