رسائی کے لنکس

امریکہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے 500 وظائف کا اعلان


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس۔ فائل فوٹو
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس۔ فائل فوٹو

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے امریکی محکمہ خارجہ میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاکستان کے یونیورسٹی کے طلباء کے لیے 500 نئے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

یہ وظائف طلباء کو اپنی ڈگریاں مکمل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمارے سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کے روز اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ان وظائف کا اعلان کیا۔

امریکہ نے یو ایس اے آئی ڈی کے توسط سے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی قابلیت رکھنے والے ایسے طلبا جن کی مالی حالت زیادہ اچھی نہیں ہے، کے لیے ان وظائف کا اعلان کیا ہے۔

ان وظائف کا مقصد یہ ہے ضرورت مند طالب علم پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ شراکت میں، امریکی حکومت نے میرٹ اور ضرورت پر مبنی اسکالرشپ پروگرام کے تحت 6000 سے زیادہ وظائف دیے ہیں۔

ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ ان میں سے 60فی صد وظائف خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ کی حمایت کے حصے کے طور پر خواتین کو دیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG