رسائی کے لنکس

وسطی امریکہ: سلامتی کی کوششوں میں 30 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا عزم


وسطی امریکہ: سلامتی کی کوششوں میں 30 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا عزم
وسطی امریکہ: سلامتی کی کوششوں میں 30 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا عزم

وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وسطی امریکہ میں سلامتی سے متعلق اقدامات بہتر بنانے کے لیے امریکہ اپنی سرمایہ کاری بڑھا کر 30 کروڑ ڈالر کرے گا۔

کلنٹن نے یہ اعلان گواٹیمالا میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران کیا، جس میں خطے میں منشیات کے کاروبار سے جڑے پرتشدد واقعات اور ہتھیاروں کی غیر قانونی خریدوفروخت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ عزم وسطی امریکہ میں سلامتی سے متعلق امریکہ کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت چار کروڑ ڈالر اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

کلنٹن کا کہنا تھا کہ وسطی امریکہ کے ممالک کو بھی انسداد بدعنوانی اور موثر حکومتی اداروں کو یقینی بنا کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اُنھوں نے کہا کہ اُمرا اور کاروباری طبقے کو اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنے کے علاوہ سلامتی سے متعلق کوششوں میں بھی شریک ہونا ہو گا۔

ہلری کلنٹن بدھ کو گواٹیمالا پہنچی تھیں اور وہ جس امریکی وفد کی قیادت کر رہی ہیں اس میں محکمہ خارجہ، انصاف اور دفاع کے علاوہ ہوم لینڈ سکیورٹی، نیشنل سکیورٹی کونسل اور بین الاقوامی ترقی کے لیے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کے نمائندے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG