رسائی کے لنکس

میکسیکو: منشیات میں استعمال ہونے والا 840ٹن کیمیکل برآمد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسری طرف، امریکی ٕمحکمہ ٴ انصاف نے کہا ہے کہ امریکہ میں منشیات سے متعلق الزامات پرتقریباً 2000افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔گذشتہ 20ماہ کے دوران ’لا فامیلیا‘ نامی میکسیکو کی منشیات کی اسمگنگ کی ایک مضبوط کارٹیل کو ہدف بناتے ہوئے چھان بین کی گئی

میکسیکو کی فوج نے کیمیکل کا تقریباً 840میٹرک ٹن مواد پکڑلیا ہے جو’ایمفیٹامین‘ بنانے کے لیے استعمال ہوتاہے۔ یہ منشیات کے حوالے سے میکسیکو میں اب تک کی جانے والی بڑی برآمدگیوں میں سے ایک ہے۔

میکسیکو کے محکمہٴ دفاع کا کہنا ہے کہ فوجیوں نےکواریٹارو کی شمال وسطی ریاست میں واقع ایک گودام میں رکھی ہوئی بوریاں برآمد کی ہیں۔ سکیورٹی کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ اِس مقدار کا مواد، جسے عکس بند کیا گیا ہے، صنعتی سطح کی منشیات تیار کرنے لیے استعمال ہو رہا تھا۔
دوسری طرف، امریکی ٕمحکمہ ٴ انصاف نے کہا ہے کہ امریکہ میں منشیات سے متعلق الزامات پرتقریباً 2000افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔گذشتہ 20ماہ کے دوران ’لا فامیلیا‘ نامی میکسیکو کی منشیات کی اسمگنگ کی ایک مضبوط کارٹیل کو ہدف بناتے ہوئے چھان بین کی گئی۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں ملک کی 12ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں لگنے والے الزامات کے نتیجے میں کی گئی ہیں۔ حکام نے منشیات کے 12ٹن بھی پکڑے ہیں، جِن میں ’ایمفیٹامین‘، کوکین، ہیروئن اور بھنگ کے علاوہ 62ملین ڈالر شامل ہیں۔

سنہ 2006میں میکسیکو کے صدر فِلپ کالڈرون نےفوج کی سربراہی میں ملک کی منشیات کے کارٹیلز کے خلاف ایک کریک ڈاؤن کا آغاز کیا، جو اکثرو بیشتر امریکہ کی سرحد میں اپنی مصنوعات اسمگل کیا کرتے ہیں۔

میکسیکو میں منشیات سے واسطہ رکھنے والی پُر تشدد کارروائیوں میں اب تک 41000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG