رسائی کے لنکس

سینیٹ میں ایوان کے اگلے قائدین کا انتخاب


مچ مکونیل
مچ مکونیل

چونکہ گذشتہ ہفتے کی عام انتخابات میں ریپبلیکنز نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے؛ لہٰذا، جنوری میں جب نئی کانگریس کا اجلاس منعقد ہوگا، وہ سینیٹ کے قائد ایوان بن جائیں گے، جب کہ ریڈ حزب مخالف کے قائد ہوں گے

ریپبلیکن پارٹی کے ساتھی ارکان نے سینیٹر مِچ مکونیل کو امریکی سینیٹ میں پھر سے اپنا قائد چن لیا ہے؛ جب کہ ڈیموکریٹ ارکان نے سینیٹر ہیری ریڈ کو اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔

چونکہ گذشتہ ہفتے کی عام انتخابات میں ریپبلیکنز نے سینیٹ میں اکثریت حاصل کر لی ہے؛ لہٰذا، جنوری میں جب نئی کانگریس کا اجلاس منعقد ہوگا، وہ سینیٹ کے قائد ایوان بن جائیں گے، جب کہ ریڈ حزب مخالف کے قائد ہوں گے۔

مکونیل گذشتہ 30 برسوں سے ریاست کنٹکی سے منتخب ہوتے آ رہے ہیں۔ ایوان کے اکثریتی لیڈر کے طور پر صدر براک اوباما کے آخری دو برس کی میعاد کے دوران، وہی سینیٹ کا ایجنڈا طے کریں گے۔

ریڈ سنہ 1987 سے ریاست نیواڈا کی نمائندگی کرتے آ رہے ہیں، اور سنہ 2004 میں اُنھیں ڈیموکریٹک پارٹی کا ایوان کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

ریپبلیکنز کو ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل ہے، جہاں ریاستِ اوہائیو سے تعلق رکھنے والے، جان بینر اسپیکر ہیں۔
توقع ہے کہ جب اگلے ہفتے منتخب ارکان کا اجلاس ہوگا، کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ پارٹی کی رُکن، نینسی پلوسی ایوان نمائندگان میں پارٹی کی نئی میعاد کے لیے قائد منتخب ہوجائیں گی۔

XS
SM
MD
LG