رسائی کے لنکس

پینسلوانیا: فائرنگ میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیٹس برگ کے مضافاتی علاقے  ولکنزبرگ میں پیش آیا جس میں تین افرادزخمی بھی ہوئے۔

امریکی ریاست پینسلوانیا میں مسلح افراد کے حملے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پٹسبرگ کے مضافاتی علاقے ولکنزبرگ میں پیش آیا جس میں تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایک عینی شاہد کائلہ ایلگزینڈرا نے مقامی ٹی وی چینل 'وائی پی ایکس آئی' کو بتایا کہ انہوں نے 20 بار گولی چلنے کی آواز سنی۔

بتایا گیا ہے کہ حملہ آور جن کی تعداد دو تھی موقع سے فرار ہو گئے اور ان کو تلاش کیا جارہا ہے۔

ولکنزبرگ کے قصبے کی آبادی لگ بھگ 16،000 افراد پر مشتمل ہے۔

پولیس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ چار زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں امریکہ کی وسط مغربی ریاست کنساس میں فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم تین افراد ہلاک اور لگ بھگ 20 زخمی ہو گئے جبکہ اس واقعہ سے چند روز قبل مشی گن کی ریاست میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے چھ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG