رسائی کے لنکس

جنوبی شام: امریکہ نے ڈرون مار گرایا


فائل
فائل

ایک بیان میں، امریکی مرکزی کمان نے بتایا ہے کہ اتحادی افواج نے اس ماہ کے اوائل میں اِسی مقام پر شام کا ایک حامی ڈرون مار گرایا تھا

شامی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ امریکی لڑاکا جیٹ طیارے نے منگل کی نصف شب کے بعد ہتھیاروں سے لیس ڈرون مار گرایا، جو جنوبی شام کے علاقے میں اتحادی افواج کے اوپر پرواز کرنے لگا تھا۔

یو ایس ایف 15 اِی اسٹرائیک ایگل نے ایرانی ساختہ ڈرون کو نشانہ بنایا، جب وہ التنف کے قریب قائم اتحادی لڑاکا چوکی کے اوپر اڑنے لگا۔ یہ علاقہ عراق سے ملحقہ شامی سرحد کے ساتھ واقع ہے، جہاں امریکہ مقامی لڑاکوں کو داعش سے لڑنے کی تربیت فراہم کرتا ہے۔

ایک بیان میں، امریکی مرکزی کمان نے بتایا ہے کہ اتحادی افواج نے اس ماہ کے اوائل میں اِسی مقام پر شام کا ایک حامی ڈرون مار گرایا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اتحاد نے تمام فریق سے کھل کر اور روسی افواج سے بات چیت کے دوران واضح کر دیا ہے کہ اتحادی افواج کے خلاف مخاصمانہ ارادے برداشت نہیں کیے جائیں گے، جو شام میں داعش کے خلاف جائز کارروائیوں میں مصروف ہیں‘‘۔ ’داعش‘ دولت اسلامیہ کے دہشت گرد گروپ کا عربی مخفف ہے۔

XS
SM
MD
LG