رسائی کے لنکس

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری پہلی بار ممبئی میں پرفارم کریں گی


کیٹی پیری ممبئی میں 16 نومبر کو ہونے والے فیسٹیول میں پرفارمنس کی غرض سے بھارت پہنچی ہیں۔
کیٹی پیری ممبئی میں 16 نومبر کو ہونے والے فیسٹیول میں پرفارمنس کی غرض سے بھارت پہنچی ہیں۔

امریکی گلوکارہ اورانٹرنیشنل پاپ اسٹار کیٹی پیری ممبئی پہنچ گئیں جہاں وہ پہلی بار ممبئی میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح وہ گرے رنگ کے سادہ سے ٹریک سوٹ اور چپل پہنے اپنا سامان خود اٹھائے ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آئیں۔

وہ جیسے ہی ٹرمینل سے باہر آئیں پولیس نے انہیں حفاظتی گھیرے میں لے لیا اور اپنی نگرانی میں گاڑی تک پہنچایا جہاں سے وہ سیکورٹی حصار میں ہی ہوٹل روانہ ہوئیں۔

کیٹی پیری ممبئی میں 16 نومبر کو ہونے والے فیسٹیول میں پرفارمنس کی غرض سے بھارت پہنچی ہیں۔
کیٹی پیری ممبئی میں 16 نومبر کو ہونے والے فیسٹیول میں پرفارمنس کی غرض سے بھارت پہنچی ہیں۔

بعد ازاں کیٹی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ بھارت آمد پر وہ بہت خوش ہیں۔ اور ممبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرجوش بھی ہیں۔

کیٹی پیری ممبئی میں 16 نومبر کو ہونے والے فیسٹیول میں پرفارمنس کی غرض سے بھارت پہنچی ہیں۔ اس فیسٹیول میں ان کے علاوہ برطانوی پاپ سنگر دعا لیپا بھی پرفارم کریں گی۔

انہوں نے بھارت آمد سے چار روز پہلے بھی ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں ممبئی میں پہلی مرتبہ پرفارم کرنے سے متعلق انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق پرفارمنس سے پہلے وہ بھارتی فلمساز کرن جوہر کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی ایک پارٹی میں بھی شرکت کریں گی۔

کرن جوہر شاندار پارٹیاں دینے کے حوالے سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ اور ڈائریکٹر ڈرین ایرونسکی کے اعزاز میں بھی پارٹی دے چکے ہیں۔

کیٹی پیری کے اعزاز میں ہونے والی پارٹی میں بھارت کے کئی بڑے اسٹارز بھی شریک ہوں گے جن میں رنویر سنگھ، ورون دھون، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈکون اور ملائکہ اروڑہ شامل ہیں۔

کیٹی پیری برطانوی ایکٹر اورلینڈو بلوم کے ہمراہ
کیٹی پیری برطانوی ایکٹر اورلینڈو بلوم کے ہمراہ

کیٹی 2010 اور 2012 میں بھی بھارت جاچکی ہیں۔ 2010 میں ان کے سابق شوہر رسل برینڈ نے انہیں تاج محل میں شادی کی پیش کش کی تھی جب کہ دونوں نے راجستھان جا کر شادی کی رسمیں پوری کیں۔

کیٹی پیری نے 2012 میں چنائی میں ٹی 20 لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا تھا۔

انہوں نے حال ہی میں اپنا ایک میوزک ویڈیو "ہارلے ان ہوائی" ریلیز کیا ہے جسے یو ٹیوب پر اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG