رسائی کے لنکس

عراق: امریکی فوجی نے دوساتھیوں کو ہلاک کردیا


امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایک فوجی کو مبینہ طورپر ایک جھگڑے کے دوران دو امریکی اہل کاروں کو ہلاک کرنے کے سلسلے میں عراق میں روک لیا ہے۔

منگل کے روزفوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپیشلسٹ نیف ٹیلی پلیٹرو کو گذشتہ جمعرات فلوجہ میں دو فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

کرنل بیری جانسن نے کہا ہے کہ چار فوجیوں میں زبانی توتکار ہوئی تھی۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ پلیٹرو نے مبینہ طورپر اپنا اسلحہ اٹھا کر دوسرے فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی۔ اس واقعہ میں تیسرا فوجی زخمی ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG