رسائی کے لنکس

logo-print

جاسوسی کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار


جاسوسی کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار

امریکہ میں ایک 22 سالہ فوجی کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسپیشلسٹ ویلیم کولٹن ملے کو جمعہ کو الاسکا کے فوجی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملے کی گرفتاری ایف بی آئی اور فوجی اداروں کی مشترکہ تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حراست کا تعلق وکی لیکس کے اس کیس سے تعلق نہیں ہے جس میں گزشتہ سال ایک فوجی کو راز افشا کرنے والی سائیٹ کو مبینہ طور پر معلومات فراہم کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ گرفتاری کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

XS
SM
MD
LG