رسائی کے لنکس

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری


پیر کے روز امریکہ اور جنوبی کوریا کے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نےبڑی فوجی مشقوں کے دوسرے روز، جن کا مقصد شمالی کوریا کو جارحیت سے باز رکھناہے، آب دوزوں کے خلاف کارروائی کی مشقیں کی۔

جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے یون ہاپ کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں دشمن کی آب دوزوں پر مصنوعی حملوں اور جٹ طیاروں کے ایک سکوارڈن کی جانب سے فائرنگ شامل تھی۔

بدھ تک جاری رہنے والی ان مشترکہ مشقوں کا کوڈ نام ’ناقابل تسخیر جذبہ‘ہے۔

مشقوں میں 8000 امریکی اور جنوبی کوریا کے فوجی ، 20 بحری جہاز اور آب دوزیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں جوہری توانائی سے چلنے والا امریکی بحری جہاز یوایس ایس جارج واشنگٹن بھی شامل ہے۔

مشقوں میں حصہ لینے والے 200 جنگی طیاروں میں ایف 22 طیارے بھی موجودہیں، جن کاشمار امریکی ایئرفورس کے انتہائی جدید طیاروں میں کیا جاتا ہے۔

امریکی بحری جہاز جارج واشنگٹن کے کمانڈر کیپٹن ڈیوڈ لاس مین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ایک خطرہ ہے کیونکہ اس کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا جنوبی کوریا کے ایک بحری جنگی جہاز کے ڈبونے کا واقعہ اس کی نمایاں مثال ہے۔

XS
SM
MD
LG