رسائی کے لنکس

امریکی خلائی شٹل بخیریت فلوریڈا اُتر گئی


امریکی خلائی شٹل اینڈیور بحفاظت زمین پر اُتر گئی
امریکی خلائی شٹل اینڈیور بحفاظت زمین پر اُتر گئی

دو ہفتے کے اپنے مشن کے دوران ‘اینڈیور’ کے خلاباز وں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر رصد گاہ کے لیے دو حصے پہنچائے اور نصب کیے

امریکی خلائی شٹل ‘اینڈیور’ فلوریڈا کے کنیڈی سپیس سینٹر پر بخیریت واپس اُتر گئی ہے۔

خلائی شٹل اتوار کی شام گئے مقامی وقت کے مطابق دس بج کر بیس منٹ پر زمین پر اُتری۔ اِس سے پہلے مہم کے منتظمین نے طے کیا کہ موسم اتنا بہتر ہوچکا ہے کہ شٹل کو سپیس سینٹر کے بنیادی رَن وے پر اُترنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

دو ہفتے کے اپنے مشن کے دوران ‘اینڈیور’ کے خلاباز وں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر رصد گاہ کے لیے دو حصے پہنچائے اور نصب کیے۔ ‘ٹرانکئلٹی’ نامی گودی کے نصب ہونے کے باعث سٹیشن میں خلائی عملے، فضائی پرسیسنگ اور واٹر ری سائکلنگ کے لیے زیادہ گنجائش پیدا ہوتی ہے۔

‘کُپولا’ نامی رصد گاہ میں ایک عرشہ شامل ہے جِس میں گُنبذ ہے جو کہ سٹیشن سے تقریباً360ڈگری تک باہر کا نظارہ پیش کرتا ہے۔

ناسا کا منصوبہ ہے کہ اِس سال کے اوخر سے پہلے مزید چار مشن پورے کرلے، جِس کے بعد امریکی شٹل کابیڑہ ریٹائر ہو جائے گا۔

XS
SM
MD
LG