رسائی کے لنکس

مصر کے گرجا گھروں پر حملوں پر امریکہ کی شدید الفاظ میں مذمت


ایک بیان میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تانتا اور الیگزینڈریہ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے خلاف وحشیانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جن حملوں میں 'پام سنڈے' کے مقدس تہوار کے موقع پر درجنوں بے گناہ افراد ہلاک جب کہ متعدد دیگر زخمی ہوئے

امریکہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امریکہ مصر کی سکیورٹی اور استحکام کی کوششوں میں مدد جاری رکھے گا۔

ایک بیان میں محکمہ خارجہ کے ترجمان، مارک سی ٹونر نے تانتا اور الیگزینڈریہ میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے خلاف وحشیانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جن حملوں میں 'پام سنڈے' کے مقدس تہوار کے موقع پر درجنوں بے گناہ افراد ہلاک جب کہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ ''ہم ہلاک شدہ خاندانوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، جب کہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں''۔

مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ مصر کی سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھے گا، تاکہ دہشت گردی کو شکست دینے کی کوششیں جاری رکھی جا سکیں''۔

اطلاعات کے مطابق، تانتا اور الگزینڈریہ میں دو قبطی گرجا گھروں پر ہونے والے بم حملوں میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG