رسائی کے لنکس

امریکہ سوڈان تعلقات کی بحالی ریفرنڈم کے نتائج کے بعد


امریکہ سوڈان تعلقات کی بحالی ریفرنڈم کے نتائج کے بعد
امریکہ سوڈان تعلقات کی بحالی ریفرنڈم کے نتائج کے بعد

امریکہ نے کہاہے کہ جنوبی سوڈان کی آزادی کے سلسلے میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج کی تصدیق کے بعد وہ سوڈان کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لے آئے گا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ جیمز سٹین برگ کا کہناہے کہ امریکہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں سے بھی سوڈان کا نام نکال دے گا۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز خرطوم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ کانفرنس سے قبل انہوں نے سوڈان کے وزیر خارجہ علی کرتی سے ملاقات بھی کی۔

جنوبی سوڈان کے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج سے یہ ظاہرہوا ہے کہ 99 فی صد ووٹر شمالی حصے سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ یہ ریفرنڈم گذشتہ ماہ ہواتھا۔ سوڈان کے صدر عمر البشیر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت ریفرنڈم کے نتائج تسلیم کرے گی۔

امریکہ نے 1993ء میں سوڈان کو اسلامی دہشت گردوں بشمول اسامہ بن لادن کی مدد کی بنا پردہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کردیاتھا۔

بین الاقوامی مبصرین یہ کہہ چکے ہیں کہ جنوبی سوڈان کا ریفرنڈم آزاد، شفاف اور قابل اعتماد تھا۔ ریفرنڈم کے حتمی نتائج 14 فروری تک متوقع ہیں۔ اگر کوئی قانونی رکاوٹ پیش نہ آئی تو ان کااعلان اس سے قبل بھی ہوسکتاہے۔

XS
SM
MD
LG