رسائی کے لنکس

امریکہ: ٹیکس کے ضابطوں میں نمایاں تبدیلیوں کی منظوری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جمعرات کی کامیابی نے صدر ٹرمپ اور کانگریس کے ری پبلکنز کو پارلیمانی ناکامیوں کے ایک سال بعد اس فتح سے ہمکنار کیا ہے جس کی انہیں اشد ضرورت تھی۔

امریکی ایوان نمائندگان نے تین عشروں میں پہلی بار ملک کے ٹیکس کے ضابطے میں نمایاں تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے۔

جمعرات کی کامیابی نے صدر ٹرمپ اور کانگریس کے ری پبلکنز کو پارلیمانی ناکامیوں کے ایک سال بعد اس فتح سے ہمکنار کیا ہے جس کی انہیں اشد ضرورت تھی۔

ایوان کے اسپیکر ری پبلکن قانون ساز پال ریان نے کہا کہ اس جگہ حالات جوں کا توں رکھنے کا سلسلہ بہت مضبوط ہے اس کانگریس نے آج اس سلسلے کو توڑ دیا ہے۔

ایوان کے ری پبلیکن ارکان کے درمیان اس رجائیت پسندی کے باوجود، ابھی اس بل کو سینیٹ سے منظوری کے ایک کہیں زیادہ مشکل مرحلے کا سامنا ہے۔

جمعرات کی رات، سینیٹ میں ٹیکس کا مسودہ تیار کرنے والے ایک پینل نے خود اپنے درست کئے گئے اس بل کی منظوری دے دی جسے اگلے ہفتے تھینکس گونگ کی تعطيل کے بعد پوری سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔

سینیٹ کے اس بل کو پہلے ہی ڈیمو کریٹس کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جو اس بل کو دولت مندوں کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا بل کہتے ہیں ۔ کئی ری پبلیکن سینیٹرز نے بھی اس بل کی حمایت میں ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے جس سے اس کی منظوری مشکل میں پڑ گئی ہے۔

دونوں پارٹیوں کے ارکان نے ملک کے ٹیکس کے پیچیدہ ضابطے کو اس سال کے آخر تک صدر کے دستخط کے لیے وہائٹ ہاؤس بھیجنے کے لیے اس میں نمایاں تبدیلیاں لانے میں عجلت کا مظاہرہ کرنے پر بھی خدشات ظاہر کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG