رسائی کے لنکس

امریکہ کے شمالی مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ


امریکہ کے شمالی مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ
امریکہ کے شمالی مشرقی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

امریکہ کے شمال مشرقی علاقے ان دنوں گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں جہاں جمعہ کو کئی علاقوں میں درجہ حرارت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ فضا میں نمی کے باعث نیویارک اور کئی دیگر شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی زیادہ محسوس کیا جاتا رہا۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے آنے والی گرمی کی اس لہر سے کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کی جانب سے ملک کے بیشتر شمال مشرقی علاقوں کے لیے گرمی کی شدید لہر اور لو چلنے کے بارے میں لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ کھلی فضاء میں کام کرنے سے گریز کریں اور ضرورت پڑنے پر ٹھنڈی اور سایہ دار جگہوں پر قیام کریں۔

گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے لوگوں کی جانب سے ایئر کنڈیشنرز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث کئی ریاستوں میں بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نیویارک کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے کئی ملحقہ علاقوں میں والٹیج کم کردی تاکہ لوڈشیڈنگ سے بچا جاسکے۔

حکام کی جانب سے گرمی سے متاثرہ تمام علاقوں میں ہفتہ کے روز بھی معمول سے بلند درجہ حرارت رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG