رسائی کے لنکس

عراق میں امریکی لڑاکا فوجی واپس نہیں آئیں گے: جان کیری


وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی لڑاکا فورسز واپس نہیں آئیں گی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ لڑائی کے شکار اس ملک کے "لوگوں کو عراق کے لیے اس (لڑائی) کو خود لڑنے کی ضرورت ہے۔"

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے سنی شدت پسندوں کے خلاف عراق کی حمایت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے عراق کے نامزد وزیراعظم حیدر العابدی سے کہا کہ وہ جلد از جلد نئی کابینہ تشکیل دیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی لڑاکا فورسز واپس نہیں آئیں گی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ لڑائی کے شکار اس ملک کے "لوگوں کو عراق کے لیے اس (لڑائی) کو خود لڑنے کی ضرورت ہے۔"

"ہم یہاں دراصل عراق کی حمایت کے راہ تلاش کر رہے ہیں، ان کی فورسز کی حمایت چاہے وہ تربیت کے ذریعے ہو یا سازو سامان کی فراہمی سے ہو یا کسی بھی ایسے طرح سے جس سے انھیں (عراقی فورسز) اپنی قوم کے لیے اپنے دونوں پیروں پر کھڑنے میں مدد مل سکے۔"

منگل کو آسٹریلیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عراق میں ملک کی شیعہ، سنی، کرد اور دیگر اقلیتوں کی شمولیت سے نئی حکومت کے قیام کا مقصد تاحال پورا نہیں ہوا۔

"نئی عراقی قیادت کے لیے بہت مشکل چیلنجز ہیں۔ اسے تمام (لوگوں) کی شمولیت کے ساتھ اپنی طرز حکمرانی سے عراق کے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ لیکن انھیں اپنا عزم کے لیے اقدامات کا عملی نمونہ بھی پیش کرنا ہو گا اور ہم اس عمل میں عراق کے عوام سے کھڑے رہیں گے۔"

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے حیدر العبادی کی نامزدگی کو ایک "اچھی خبر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق کی حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

پیر کو صدر براک اوباما نے نئی عراقی انتظامیہ تشکیل دینے پر زور دیا تھا کہ وہ پرامن انداز میں اس مقصد کے ساتھ آگے بڑھیں کہ انھوں نے 'اسلامک اسٹیٹ' کے شدت پسندوں کے خطرے کو ختم کرنا ہے۔

صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور نائب صدر جو بائیڈن نے العابدی کو فون کر کے ان کی نامزدگی پر انھیں مبارکباد بھی دی ہے۔

عراق کے نئے صدر فواد معصوم نے پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حیدر العابدی کو وزیراعظم نامزد کیا تھا تیسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوری المالکی کی طرف سے اس کی شدید مخالفت کی گئی۔

العابدی نے 30 روز میں نئی حکومت تشکیل دینی ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک بالآخر اسلامک اسٹیٹ کی عسکریت پسندی کو ختم کر سکے گا۔

XS
SM
MD
LG