رسائی کے لنکس

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مائیک پینس کی ناصر الملک کو مبارکباد


فائل
فائل

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر پاکستانی وزیر اعظم ناصر الملک سے بات کی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پینس نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر ناصر الملک کو مبارکباد دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر نے پاکستان میں جولائی میں ہونے والے انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس کی نگرانی کرتے ہوئے اسے آزادانہ اور منصفانہ بنانا ناصر الملک کی ذمہ داری ہوگی۔

امریکی نائب صدر نے صدر ٹرمپ کے دورہٴ جنوبی ایشیا کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی۔

ساتھ ہی، اُنھوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد ٹھکانوں کا صفایا کرنے کے سلسلے میں پاکستان کو اقدام کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم ناصر الملک نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

XS
SM
MD
LG