رسائی کے لنکس

پہلی امریکی خاتون نے کے ٹو سر کرلی


ونیسا اوبرائین نے کے ٹو سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ 28 ہزار 251 فٹ بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر بطور پہلی خاتون کوہ پیما امریکہ کا پرچم لہرانے پر اُنھیں فخر ہے

برطانوی نژاد امریکی کوہ پیما ونیسا او برائین نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لی ہے۔

پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’الپائن کلب آف پاکستان‘ کے مطابق برطانوی نژاد امریکی خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس اختتامِ ہفتہ کے ٹو سر کر لی۔

ونیسا اوبرائین نے کے ٹو سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ 28 ہزار 251 فٹ بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر بطور پہلی خاتون کوہ پیما امریکہ کا پرچم لہرانے پر اُنھیں فخر ہے۔

وہ اپنے ہمراہ برطانیہ اور پاکستان کا پرچم بھی چوٹی پر لے کر گئی تھیں۔

اُنھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ دوسرا اہم پرچم جو کے ٹو کی چوٹی پر لے کر گئیں وہ پاکستان کا تھا، کیوں کہ اُن کے بقول اس ملک کے لوگوں نے بہت محبت دی اور ہمت و حوصلہ بڑھایا۔

کے ٹو سر کرنے کے لیے روانگی سے قبل اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے
کے ٹو سر کرنے کے لیے روانگی سے قبل اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے

کے ٹو سر کرنے کے لیے روانگی سے قبل جون کے وسط میں ونیسا نے اسلام آباد میں وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا تھا کہ وہ اس سے قبل 2015ء اور 2016ء میں بھی کے ٹو سر کرنے کی کوششیں کر چکی ہیں لیکن خراب موسم کے سبب وہ اپنے اس مشن میں کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔

ونیسا او برائین نے بتایا تھا کہ ان کی ٹیم میں آٹھ کوہ پیما شامل ہیں جن میں سے تین کا تعلق چین، دو کا امریکہ، دو کا آئس لینڈ، ایک ناروے اور ایک سنگاپور سے ہیں۔

XS
SM
MD
LG