رسائی کے لنکس

logo-print

شیخ رشید کی نفرت سے نہیں محبت سے ڈر لگتا ہے: وینا ملک


پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والے شیخ رشید احمد اور اداکارہ وینا ملک کے ایک دوسرے پر’زبانی کلامی‘ حملے۔۔ آپ بھی جانئے۔۔ کس کے بارے میں، کس نے، کب اور کیا کہا۔۔

وینا ملک ایسی اداکارہ ہیں جو اپنی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں اداکاری سے زیادہ اپنے بیانات کی وجہ سے موضوع ِبحث بنتی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد سے متعلق ان کا تازہ ترین بیان ہی ملاحظہ کرلیں۔ کہتی ہیں، ’شیخ صاحب کی نفرت سے نہیں محبت سے ڈر لگتا ہے۔‘

یہ وہی مکالمہ ہے جو فلم ’دبنگ‘ میں سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے بولا تھا۔ یہ مکالمہ اتنا مشہور ہوا کہ سینکڑوں لوگوں نے محض اسی ڈائیلاگ کو بار بار سننے کے لئے کئی مرتبہ فلم دیکھی۔ اب وینا ملک کی جانب سے اس ڈائیلاگ کی ادائیگی کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ پاکستانی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگئی ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے وینا ملک نے جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں شیخ صاحب کے بارے میں کہا تھا کہ، ’انہوں نے مجھے ایک کپ کافی اپنے ساتھ پینے کی آفر کی تھی۔‘

گزشتہ شب جیو ٹی وی نیٹ ورک کے نئے چینل ’تیز‘ کے ساتھ انٹرویو میں پروگرام کی اینکر مدیحہ نقوی نے جب شیخ صاحب سے اس کی تصدیق چاہی تو شیخ صاحب کا کہنا تھا، ’وینا ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں ، اس لئے وہ وینا ملک سے نفرت کرتے ہیں۔‘

شیخ صاحب کے اس بیان پر وینا نے فوراً جوابی حملہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے، ’شیخ صاحب کی نفرت سے نہیں محبت سے ڈر لگتا ہے۔ شیخ رشید ’خاندانی عورتوں‘ سے نفرت کرتے ہیں مگر ’دوسرے قسم کی عورتوں‘ کے دلدادہ ہیں۔‘

چینل پر شیخ رشید اور وینا ملک کے بیانات انہی کی آوازوں میں نشر ِمکرر کے طور پر بھی پیش کئے جارہے ہیں جبکہ مقامی پریس میں بھی ان دونوں کی ’نوک جھونک‘ پر خبریں خوب گردش کررہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG