رسائی کے لنکس

وینزویلا کے تنازع میں روس اور امریکہ آمنے سامنے


وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر وین گواڈو، جنہوں نے از خود کو عبوری صدر نامزد کر دیا ہے۔ امریکہ گواڈو کی حمایت کرتا ہے جب کہ روس اپنے عہدے پر موجود صدر نکولس مدورو کے ساتھ کھڑا ہے۔ 4 فروری 2019
وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر وین گواڈو، جنہوں نے از خود کو عبوری صدر نامزد کر دیا ہے۔ امریکہ گواڈو کی حمایت کرتا ہے جب کہ روس اپنے عہدے پر موجود صدر نکولس مدورو کے ساتھ کھڑا ہے۔ 4 فروری 2019

روس کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا کےنکولس مدورو کو ملک کا جائز حکمران تسلیم کرتی ہے اور اس کی حمایت میں جو ضروری ہوا وہ کرے گی۔ ساتھ ہی روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ نے وین گواڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کر کے بغاوت کی پشت پناہی کی ہے۔

گو کہ صدر ولادی میرپو ٹن کی قوم پرست اور سماجی لحاظ سے قدامت پسند حکومت، وینزویلا کی سوشلسٹ حکومت سے نظریات میں تضاد رکھتی ہے۔ لیکن روس کی وینزویلا کے لئے حمایت نظریات میں یکسانیت کی وجہ سے نہیں، بلکہ بغضِ امریکہ میں ہے۔

آج بھی، روسی وزارت خارجہ کے صدر دفتر کی بالائی منزل پر، سوویت دور کے پرانے نشان آویزاں ہیں۔ آج بھی ماسکو کے اندرون شہر کارل مارکس کا مجسمہ آتے جاتے لوگوں کو دیکھ رہا ہے اور لینن کے مسجمے سڑکوں پر اور زیر زمین ہر جگہ موجود ہیں۔ لیکن یہ سوشلسٹ دور کی باقيات ہیں۔

ماہرین کے نزدیک پرانے نظریات، آج روس کی نکولس مدورو کے لئے حمایت کی وجہ نہیں ہیں۔ تو پھر اس حمایت کی وجہ کیا ہے۔ اس بارے میں روس کے ایک دفاعی تجزیہ کار، پیول فینجین ہور کہتے ہیں کہ روس کی وینزویلا کی کیے لئے حمایت، نظریات کی وجہ سے نہیں بلکہ امریکہ کی مخالفت ہے۔

پیول کہتے ہیں کہ پوٹن کا موقف دائیں بازو کے کرسچین قوم پرست جیسا ہے۔ ایک طرف تو پوٹن یورپ میں، دائیں بازو کے سخت گیر موقف رکھنے والے عوامیت پسندوں کی حمایت کرتے ہیں، مگر لاطینی امریکہ میں وہ بائیں باز کے نظریات رکھنے والی حکومتوں کی، یعنی کیوبا، نکارا گوا میں اورٹیگا کی اور پھر مدورو کی۔
مدورو کی حکومت کے خلاف، امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے نقصاندہ اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تیل کی بڑی کمپنی لُک آئل نے، وینزویلا میں تیل کی سرکاری تحويل میں چلنے والی کمپنی کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا اور روس کے درمیان تجارتی معاہدے زیادہ نہیں ہیں، تاہم عسکری نوعیت کے معاہدے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے، رشین انٹرنیشنل افیئرز کونسل کے ڈائریکٹر آندرے کور تونوو کہتے ہیں کہ روس اور وینزویلا کے درمیان اقتصادی روابط چند ہی ہیں۔ ایک تو اس لیے کیونکہ وہ بہت دور ہے، اور خاص طور پر وینزویلا کی معیشت کے کمزور ہونے کی وجہ سے، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے لئے وہاں سرمایہ کاری کرنا اس وقت سود مند نہیں ہے، کیونکہ حکومت مستحکم نہیں ہے، اس لئے نجی کمپنیاں وہاں جانے سے گریزاں ہیں۔

وینزویلا کے حالات نے لاکھوں افراد کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ زیادہ تر افراد روس نہیں گئے۔ صرف چند لوگ ہی وہاں گئے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں اپنا مستقبل نظر نہیں آ رہا تھا اور وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں روس آئے۔
روس نے وینزویلا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کا آغاز کرے تا کہ تعطل ختم ہو اور روس کے مفادات کو تحفظ مل سکے۔

XS
SM
MD
LG