رسائی کے لنکس

ماضی کے معروف اداکار حبیب انتقال کر گئے

انھوں نے اردو اور پنجابی کی لا تعداد فلموں میں کام کیا اور متعد ایوارڈ حاصل کیے۔ ان میں آدمی، ثریا، دل کے ٹکڑے، آشیانہ، بابل دا ویہڑہ اور دنیا پیسے دی جیسے فلمیں بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں ماضی کی فلموں کے معروف اداکار حبیب الرحمن بدھ کو لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 85 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔

1931ء میں غیر منقسم ہندوستان کے علاقے پٹیالیہ میں پیدا ہونے والے حبیب الرحمن نے فلمی سفر کا آغاز 1956ء میں بننے والی فلم "لخت جگر" سے کیا۔

فلمی دنیا میں برسوں تک حبیب کے نام سے شائقین کے دلوں کی دھڑکن رہے اور بے پناہ مقبولیت سمیٹی۔

انھوں نے اردو اور پنجابی کی لا تعداد فلموں میں کام کیا اور متعد ایوارڈ حاصل کیے۔ ان میں آدمی، ثریا، دل کے ٹکڑے، آشیانہ، بابل دا ویہڑہ اور دنیا پیسے دی جیسے فلمیں بھی شامل ہیں۔

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق فالج کے حملے سے ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی اور وہ چند روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

XS
SM
MD
LG