رسائی کے لنکس

ویٹرنز ڈے: اوباما نے قومی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی


اوباما نے امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ سابقہ فوجیوں کو زیادہ ملازمتیں دیں، جنھوں نے افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دی ہیں۔ اس سے قبل، صدر نے صبح وائٹ ہاؤس میں ’ویٹرنز‘ اور اُن کے اہل خانہ کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا

امریکہ میں بدھ کو سابق فوجیوں کا دِن، ’ویٹرنز ڈے‘ منایا جا رہا ہے، جس روز کی نسبت سے صدر براک اوباما نے سابقہ فوجیوں کے لیے، جنھوں نے ملک کی مسلح افواج کے لیے خدمات انجام دی ہیں یا اِس وقت خدمات بجا لا رہے ہیں، تعریفی کلمات ادا کیے ہیں۔

صدر نے بدھ کی صبح وائٹ ہاؤس میں ’ویٹرنز‘ اور اُن کے اہل خانہ کے لیے ناشتے کی میزبانی کی اور بعدازاں آرلنگٹن کی ’نیشنل سیمیٹری‘ میں نامعلوم سپاہیوں کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خطاب کیا۔

اُنھوں نے اس دِن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اور یادگار میں مدفون حضرات کی شان میں کلمات کہے۔
اوباما نے امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ سابقہ فوجیوں کو زیادہ ملازمتیں دیں، جنھوں نے افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دی ہیں۔

اُن کی تقریر، جسے ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، صدر نے کہا کہ اس دِن کی اہمیت اجاگر نہیں ہوپائے گی اگر ملک لوٹنے والے ہیروز سے شایان شان طور پر پیش نہیں آیا جائے گا۔

جورجیا سیمیٹری
جورجیا سیمیٹری

اوباما کے بقول، ’ہمارے سابقہ فوجیوں میں سے کچھ تو دنیا کے انتہائی باصلاحیت، جذبے سے سرشار اور باہنر ترین لوگ ہیں۔ وہ دباؤ کے ماحول میں بھی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ وہ بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

یورپ میں، جنگ عظیم اول کے دوران جان نثار کرنے والے لاکھوں فوجیوں کی یاد میں، گرجا گھروں میں گھنٹیاں بجائی گئیں اور اہل کاروں نے پھولوں کی چادر بچھائی۔ پیرس، لندن اور یورپ کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں میں ’گیارہویں مہینے کے گیارہویں روز اور گیارہ بجے‘ کی یاد منائی گئے، جس روز، یعنی 11 نومبر کو ’آمسٹائس‘ کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس کے نتیجے میں، اُس لڑائی کا خاتمہ ہوا جسے تمام جنگوں کی جڑ کہا جاتا تھا۔


اوباما نے امریکی کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ سابقہ فوجیوں کو زیادہ ملازمتیں دیں، جنھوں نے افغانستان اور عراق میں فوجی خدمات انجام دی ہیں۔

اُن کی تقریر، جسے ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا، صدر نے کہا کہ اس دِن کی اہمیت اجاگر نہیں ہوپائے گی اگر ملک لوٹنے والے ہیروز سے شایانِ شان طور پر پیش نہیں آیا جائے گا۔

امریکہ میں، ریستورانوں اور آڑہت کا کاروبار کرنے والوں نےسالانہ ’ویٹرنز ڈے تعطیلات‘ کی نسبت سے، بدھ کے روز ملک کے سابقہ فوجیوں کو، مفت یا نسبتاً ارزاں نرخوں پر اشیا فروخت کیں۔

XS
SM
MD
LG