رسائی کے لنکس

logo-print

بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے یا نہ کرنے پر ودیا بالن کی خاموشی


ودیا بالن کے تازہ ترین پراجیکٹ کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا رول ادا کریں گی۔۔۔۔ لیکن ۔۔۔۔

بالی وڈ کی ورسٹائل ایکٹریس ودیا بالن جو کردار بھی کرتی ہیں اس میں حقیقت کا رنگ بھر دیتی ہیں اور اسی فطری اور بے ساختہ اداکاری نے انہیں متعدد ایوارڈز کا حقدار بھی بنایا اور لوگوں کی پسندیدہ ایکٹریس بھی۔

ودیا بالن کے تازہ ترین پراجیکٹ کے بارے میں اطلاعات یہ ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کا رول ادا کریں گی۔

’ٹائمز آف انڈیا‘، ’انڈوایشین نیوز سروس‘ اور دیگر بھارتی میڈیا نے جب ودیا بالن سے اس خبر کی تصدیق چاہی تو پہلے پہل تو ودیا نے خاموشی اختیا ر کئے رکھی، لیکن میڈیا کا اصرار بڑھا تو ودیا نے جو جواب دیا وہ نہ انکار تھا اور نہ ہی اقرار۔

کیا وہ بینظیر بھٹو کا کردار نبھائیں گی؟ اس بارے میں ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ’میں نے بھی ایسی خبریں سنی ہیں کہ میں رواں سال کچھ فلمیں کر رہی ہوں۔ لیکن درحقیت مجھے اس بارے میں کچھ پتا نہیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ، ’ہاں یہ ٹھیک ہے کہ مجھے بہت سی بائیو پک یعنی کسی مشہور شخصیت کی سوانح حیات پر مشتمل فلمیں آفر ہوئی ہیں۔ لیکن، میں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اس لئے کسی بھی بائیو پک کے بارے میں فی الحال میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔‘

بائیو پک ودیا لن کے لئے کوئی نئی چیز نہیں۔ سال 2011میں ساوٴتھ کی اداکارہ سمنتھا سلک کی زندگی پر بننے والی فلم ’دی ڈرٹی پکچرز‘ میں شاندار اداکاری پر ودیابالن کو بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG