رسائی کے لنکس

ٹرک کنٹینر سے ملنے والی نعشیں ویت نامی شہریوں کی ہیں


پولیس نے تفتیش کیلئے جائے وقعہ کو سیل کر دیا ہے
پولیس نے تفتیش کیلئے جائے وقعہ کو سیل کر دیا ہے

ویت نام کا کہنا ہے کہ لندن کے قریب ایک ٹرک کنٹینر سے ملنے والی نعشیں ویت نام کے دھان کی کاشت کے حوالے سے شہرت رکھنے والے دیہی علاقوں کے افراد کی تھیں۔

اس سے قبل لندن پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ نعشیں چینی افراد کی تھیں۔ تاہم چین کا کہنا تھا کہ ان افراد کی چینی شہریت کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

ہفتے کے روز برطانوی پولیس نے تصدیق کی تھی کہ اس بارے میں تفتیش کرنے والے ایک اعلیٰ پولیس اہل کار نے برطانیہ میں رہائش پذر ویت نامی برادری سے نعشوں کی شناخت کے سلسلے مدد کی درخواست کی تھی۔

چینی اور ویت نام سفارت خانوں کا کہنا ہے کہ ان کے اہل کار اب اس سلسلے میں برطانوی پولیس کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ ویت نام کے وزیر اعظم نوین شواین پھوک نے سرکاری اہل کاروں کو ہدایت کی ہے کہ ان نعشوں کی شناخت کیلئے مدد فراہم کریں اور ان افراد کے بارے میں جائزہ لیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر ترک وطن کیا تھا۔

ویت نام کے ایک کیتھولک پادری ڈینگ ہو نام نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ مذکورہ 39 افراد میں سے بیشتر ویت نامی شہری ہی تھے اور ان کے خاندانوں سے ان کا رابطہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ان افراد کی موت کا اعلان لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے کیا گیا تو پورا شہر ہی ان کے سوگ میں ڈوب گیا۔ انہوں نے ہفتے کے روز کہا کہ یہ ہماری برادری کیلئے انتہائی صدمے کی صورت حال ہے۔

XS
SM
MD
LG